گوادر: چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، شریف میاہ داد کا مستعفی ہونے کا سبب سامنے نہیں آیا ،
البتہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ و کونسلران کا چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد کے درمیان کچھ اندرونی معاملات تھے
جس کی وجہ سے چیرمین شریف میاہ داد مستعفی ہونے کا سبب بنا ، ایک دو دن بعد معاملات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے ،
البتہ شریف میاہ داد اب حق دو تحریک میں رہیں گے یا نہیں یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا ، شریف میاہ داد کی حق دو تحریک کی ممبر شپ سے بھی مستعفی ؔہونے کے بعد حق دو تحریک دو واضح گروپس میں تقسیم ہو سکتی ہے