کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے ما بین ملک دشمن قو تیں خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں
بلوچستان دشمن قوتوں کی زد میں ہے مخصوص ٹولہ پروپیگنڈا کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے صوبائی حکومت ایسی تمام سازشوں اور عناصر کا قلع قمع کرے گی
جو ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آل بلوچستان جشن آزادی شوٹنگ چمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا٫
اس موقع پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں اور الحمدللہ بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تقاریب بھرپور طریقے سے منائی جاررہی ہیں
انہوں نے کہا کہ رائفل شوٹنگ نشانہ بازی کا کھیل بلوچ، پشتون اور مقامی قبائل کا کلچر رہا ہے تاہم کچھ عرصہ سے یہ کھیل نظر انداز رہا اور موجودہ وقت اس کھیل کو زندہ کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی
جشن آزادی کی تقریبات میں بہت کم وقت میں بہتر اور شاندار انداز میں رائفل شوٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیگر شدت پسندی کے رویوں کو بدلا جاسکتا ہے ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں تین مختلف محاذ پر سرگرم ہیں
جن کا ادراک ضروری ہے سوشل میڈیا اچھی چیز تاہم بدقسمتی سے اس کا منفی استعمال کیا جاررہا ہے دنیا نے اخلاقی اقدار کو مضبوط خطوط پر استوار کرکے سوشل میڈیا کو اپنایا جبکہ بلوچستان کے تناظر میں سوشل میڈیا کے ہتھیار کو بری طرح استعمال کیا گیا
اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ اور پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں وزیر اعلٰی نے کہا کہ سازشوں کے تدارک کے لئے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ضرورت ہے اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈوں اور غلط بیانیہ کی حقیقت عوام اور نوجوانوں کے سامنے لانے کی ضرورت ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایسے تمام عناصر کا قلع قمع کریں گے
جو ریاست اور نوجوانوں کے درمیان پہاڑوں پر بیٹھ کر یا سوشل میڈیا پر دوریاں پیدا کررہے ہیں بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور ریاست کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہوئے صدر مملکت کے عہدے تک پہنچے میں نہیں سمجھتا کہ بلوچ کو اس سے بڑھ کر کسی آزادی کی ضرورت ہے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ شمولیت کا جو فیصلہ کیا تھا
اس پر قائم رہتے ہوئے اپنا لہو دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور وطن عزیز کی سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رائفل شوٹنگ چمپین شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ،
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ کسی بھی بیرونی اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے
وزیر اعلیٰ نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ گھوڑ سواری گالا میں شرکت کی اور مختلف ٹیموں کے مابین نیزہ بازی ، ہارس جمپنگ کے مقابلوں گھوڑا رقص، روایتی بلوچی چاپ اور پولو میچ دیکھا وزیراعلیٰ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے زندہ قومیں جشن آزادی کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال جشن آزادی کو پورے صوبے میں جوش و خروش سے منایا جائے گا
صوبے کے مختلف علاقوں میں ماہ اگست کے اوائل سے ہی جشن آزادی کی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ نے کہا بلوچستان کے خلاف ایک منظم سازش جاری ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمارے نوجوانوں کو ففتھ جنریشن وار فیئر کے ذریعے ایک منفی پروپیگنڈے کا حصہ بنایا جا رہا ہے لیکن بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں
اور وہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کا آلہ کار نہیں بنیں گے بلوچستان کے عوام پاکستان کی سالمیت دفاع اور استحکام کے لیے ایک مضبوط چٹان کی مانند کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے گھوڑ سواری میلے میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کی بھی تعریف کی وزیراعلیٰ نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والیکھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے
تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ کھلاڑیوں اور عام عوام میں گھل مل گئے کھلاڑیوں اور عوام نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر، صوبائی وزراء، اراکین قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ سول حکام بھی اس موقع تھے۔