|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2024

کوئٹہ : پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور اورڈسٹرکٹ چیئر مین کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کر تے ہو ئے

واقعے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پر شہید ڈپٹی کمشنر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ واقعہ کھلی دہشتگردی ہے،

ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ سمیت فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کسی بھی شکل میں، اس کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم متحد اور پرعزم ہے۔