|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2024

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مستونگ میں تربت کے رہائشی نوجوان ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ اور آواران میں معصوم بچی ستارہ بلوچ کی قتل کی مذمت کرتے ہیں

ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ ستارہ شہید کاقتل بلوچ میں جاری کشت وخون کا وہ سلسلہ ہے جو گزشتہ 7دیہائیوں سے جاری ہے اس میں براہ رست وہ قوتیں ملوث ہیں

جو آئے روز بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سے لیکر جاری مقابلوں میں ان کو قتل کررہی ہے بلوچستان میں اس بربریت اور جبر کے سبب روزانہ کی بنیاد پر کوہ سلیمان سے لیکر مکران تک ہر گھر میں ماتم ہے

ابھی پچھلے ہفتے بلوچ راجی مچی میں شہید کئے گئے تین بلوچ نوجوانوں کے خون خشک نہیں ہوئے تھے کل پھر معصوم بچی ستارہ شبیر اور نوجوان ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی لاشیں آئے ہیں

اس وقت بلوچستان ایک انسانی المیہ سے گزررہا ہے اور بلوچ قوم کو مکمل نسل کشی کا سامنا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ اس نسل کشی کو روکنے اور لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری کردار ادا کریں۔