|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

پشین میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پشین وہ ضلع ہے جس کے بزرگوں نے ہمیشہ قائداعظم کا ساتھ دیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسکول یا کالج کا کوئی استاد سرکار کی تنخواہ لے گا وہ گھر پر نہیں بیٹھ سکتا۔ 

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے اضلاع اور ڈویژن انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہئیں۔ لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنائے جاسکتے، ہم سب کی پہلی پہچان پاکستان ہے۔ 

انہوں نے کہا پشین کو علیحدہ ڈویژن بنانے اور متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 

وزیر اعلیٰ نے پشین میں 50 بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پشین ہائی وے پر ریسکیو 1122 کا مرکز بھی قائم کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر پر غور کیا جائے گا۔ 

سرفراز بگٹی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ نے پشین لوکل کونسل کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔