|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

تربت : ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تربت میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ تربت کے علاقے آبسر کے میما قبرستان میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں کمشنر مکران داؤد خلجی ، ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر تابشِ علی بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات عزت نزیر بلوچ ، انکے رفقاء اور عزیز و اقارب سمیت عوامی حلقوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھیں۔

نماز جنازہ کے بعد شہید ذاکر بلوچ کی جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا اور ان کی میت کو بلوچستان لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔بعد ازاں شہید ذاکر بلوچ کی خدمات کے اعتراف میں کمشنر مکران داؤد خان خلجی ، ڈپٹی کمشنر کیچ اسمائیل ابرائیم ، سابقہ ڈپٹی کمشنر گوادر اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات عزت نزیر بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد اور ڈی پی او کیچ ضیاء مندوخیل نے انکی قبر پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں مستنگ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوئے تھے جبکہ اس کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک اس واقع میں زخمی ہوئے تھے۔