|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

بنکاک: تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر  بنانے پر وزیراعظم  سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ 

خبر کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے  اخلاقیات کے اصولوں کے برخلاف ماضی میں سزا یافتہ شخص کو کابینہ میں جگہ دی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 67 سالہ  سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے، تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔ 

بی بی سی نے تھائی وزیراعظم کے برطرفی کی خبر پر لکھا کہ یہ فیصلہ تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھاوا دے گا جہاں پہلے کئی دفعہ فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں۔ تھائی لینڈ میں سب سے آخری بغاوت سال 2014 میں ہوئی تھی مگر اس کے بعد بھی اب تک وہاں کوئی مستحکم حکومت نا آسکی۔