کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آج بروز جمعرات سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سینٹر میں مختلف دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی.
سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں لیاقت بازار چائنا مارکیٹ دھماکہ میں ایک زخمی کا ہاتھ ضائع ہونے پر گورنر بلوچستان نے اس کو آرٹیفیشل ہینڈ لگوانے اور مذکورہ زخمی شخص کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا.
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سب سے پہلے آئی سی یو گئے اور زخمیوں سے خیریت دریافت کی. گورنر بلوچستان ایم ایس سول ہسپتال اور ایم ڈی ٹراما سینٹر کی بروقت نگہداشت اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے
نئے اقدامات کو بہت سراہا. گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔