نوکنڈی: ریلوے ملازمین نے ریلوے پٹڑی سے لوہے کی سلاخیں جوکہ پٹڑی کے نیچھے بچھائے گئے تھے چوری کرنے پر ایک چور رحیم جوکہ ایران کا رہائشی کو رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا یاد رہے پکڑا گیا
چور پہلے بھی دودوفعہ ریلوے ملازمین نے خود پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کیا تھا مگر اگلے دن اسکو چھوڑ دیاگیا یاد رہے گذشتہ تین چار مہینوں میں ان چوروں کی وجہ سے پٹڑی کمزور ہونے کی وجہ سے تین بار ریل گاڑی کے حادثے ہوئے
جس سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تفتان انتظامیہ کو ان چوروں کو سخت سزا دینا چائیے جو ملکی اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔