کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کے شہری چاہے وہ اکثریت میں ہو یا اقلیت سب کے سب ان کے رنگ، نسل اور عقیدے سے قطع نظر برابر احترام کے مستحق ہیں.
ہم آپس میں متحد اور یکجاء ہوکر ہی ایک ایسا صحت مندانہ معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جو تنوع کو فوقیت دیتا ہے اور شراکت دار کو فروغ دیتا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے آئین پاکستان کے تناظر میں تمام اقلیتوں کو یکساں مواقع اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.
ایک سوال کے جواب میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ آپ سب کو بین المذاہب ہم آہنگی کے حصول کی خاطر تمام اْن تقریبات اور اقدامات میں فعال طور پر حصہ لینا چاہیے جو باہمی افہام و تفہیم، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیتے ہیں.
انہوں نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو ترقی کی منازل طے کرنے میں حصہ ڈالنے کا مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔