کوئٹہ : نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی تحصیل عہدیداران و سینئر دوستوں اور بی ایس او پجار کے دوستوں کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 اگست کو میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی طویل سیاسی جدوجہد سیاسی کارکنوں اور جمہوری عمل کے لیے مشعل راہ ہے۔
میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو نے دلیرانہ و توانا انداز سے ملک میں جمہوریت کے استحکام قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کی حق حکمرانی و اختیار کی جدوجہد کو آگے بڑھایا انہوں نے کھبی بھی اپنی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔
قاہدین نے کہا کہ میر جمہوریت نیشنل پارٹی کی اصولی موقف ہر فورم میں اجاگر کرتے رہے کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیے جاتے ہے۔
قاہدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار عظیم رہبر میر حاصل بزنجو کی سنجیدہ و طویل سیاست کو پارٹی کے لیے مشعل راہ قرار دیتی ہے ۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ یونس بلوچ ستار بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبر ورکنگ کمیٹی صدیق کیھتران انیل غوری سلمہ قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیرمین بابل مالک بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری شے مرید بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ادریس بلوچ مرکزی جونئیر وائس چیرمین ڈاکٹر طارق بلوچ سابق ممبر مرکزی کمیٹی ملک نصیر شاہوانی نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ تحصیل صدر کے جنرل سیکرٹری اختر لانگو تحصیل کیچی بیگ کے جنرل سیکرٹری رحمت اللہ محمد حسنی ملک منظور شاہوانی آغا قاسم شاہ ٹکری صدام لانگو ہدایت جتک فریدہ بلوچ ثنا اللہ کھیازئی حاجی لونگ اسماعیل بنگلزئی اویس بنگلزئی ایم جے بلوچ وسیم بلوچ سمیت نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار دیگر موجود تھے۔