|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹر بیو نل 1نے حلقہ پی بی 37مستو نگ سے کا میاب امید وار نواب محمد اسلم رئیسا نی کے خلاف سردار نور احمد بنگلز ئی کی جا نب سے دائر انتخا بی عذ رداری کیس قا نو نی نقائص کی بنیا د پر خا ر ج کر دی ۔

بلو چستان ہا ئیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹر بیو نل 1نے انتخا بی عذ رداری سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی سماعت کے مو قع پر عدالت نے حلقہ پی بی 37مستو نگ سے کا میاب امیدوار نو اب محمد اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلز ئی کی جا نب سے دائر کر دہ انتخا بی عذ رداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سردار نور احمد بنگلز ئی کی جا نب سے دائر ہ کر دہ آ ئینی درخواست خا ر ج کردی ،

سردار نو ر احمد بنگلز ئی کی جا نب سے محمد علی کنر انی ایڈ و کیٹ جبکہ نو ا ب محمد اسلم رئیسا نی کی طرف سے محمد ریاض احمد ایڈ و کیٹ نے کیس کی پیر وی کی جبکہ حکو مت بلو چستان کی جا نب سے اسسٹنٹ ایڈ و و کیٹ جنر ل نصرت بلو چ نے کیس کی پیر و ی کی ،بلوچستان ہا ئیکورٹ میں حلقہ پی بی 51سے اصغر اچکز ئی کی جا نب سے دائر کر دہ آئینی درخواست پر سماعت کیس کی سماعت الیکشن ٹر بیو نل کے جج جسٹس عبد اللہ بلو چ نے کی آئینی درخواست میں نا مز د اسپیکر بلو چستان اسمبلی کیپٹن ریٹا ئر ڈ عبد الخاق کے وکیل نے مز ید مہلت طلب کی عدالت نے وکیل صفائی کی استد عا منظور کر تے وہئے کیس کی سماعت 29اگست تک ملتو ی کر دی ۔

بلو چستان ہائیکورٹ میں حلقہ بی بی 45کوئٹہ سے جمعیت علما ء اسلا م کے میر عثما ن پر کا نی کی درخو است پر سما عت ہوئی کیس کی سما عت الیکشن ٹر بیو نل کے جج جسٹس عبد اللہ بلو چ نے کی سما عت کے موقع پر رکن اسمبلی میر علی مدد جتک عدالت میں پیش ہو ئے عدالت نے علی مدد جتک کا بیا ن قلم بند کر تے کیس کو 26اگست 2024تک ملتو ی کر دیا ۔

بلو چستان ہائیکورٹ میں حلقہ پی بی 35سوراب سے میر نعمت اللہ زہر ی کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی کیس کی سماعت الیکشن ٹر بیو نل کے جج جسٹس عبد اللہ بلو چ جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت کے موقع پر رکن اسمبلی میر ظفر اللہ زہری عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے میر ظفر زہری کا بیان قلم بند کرنے کے بعد کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔