|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کوئٹہ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ محمد ذکریا خان نورزئی کی کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ سے ملاقات کی جس میں جرمن یونیورسٹیز میں اسکالرشپس سمیت اہم امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

میر مراد بلوچ نے سی ای او بیف سے بلوچستان کے طلبا کے لیے جرمنی میں اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ جرمنی میں ہرسال بلوچستان سے کئی طلبا اعلی تعلیم کے لئے داخلہ لیتے ہیں۔

جرمنی میں ایسی بہت سی یونیورسٹیز ہیں جو ایجوکیشن فیس کے بغیر تعلیم دیتی ہیں ۔

ہم کم اخراجات پہ بہت سے طلبا کو جرمنی میں اعلی تعلیم کے لئے بھیج سکتے ہیں محمد ذکریا خان نے میر مراد بلوچ کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں بیف کے بارے میں بریفنگ دی اور اسکالرشپس کے بارے میں اہم تجاویز دیں۔

اس سے قبل میر مراد بلوچ نے وزیراعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان اور سیکرٹری محکمہ کالجز سے بھی ملاقات کی ہے۔