|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا ذمہ دار وہ چندمفادپرست لوگ ہیں جو قلم کے بجائے بندوق اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں

نوجوان بندوق اٹھانے کے بجائے قلم کو اپنی طاقت بنالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا میر ضیاء نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ اور قوم کا قابل فخرسرمایہ ہوتا ہے

نوجوان تھوڑپھوڑ،انتشار اور نفرت کی سیاست کو رد کرکے جمہوری انداز میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا بھیڑا اپنے ہاتھ میں لے جبکہ جھوٹ،نفرت کی سیاست کرنے والوں کوہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑی گی،

وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا اولین ترجیح تعلیم،صحت اور کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا ہے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں تعلیم میں انقلابی اقدامات اٹھانے کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں

بلوچستان مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے ہمیں آپس میں امن ومحبت اور بھائی چارگی کو اپنا ہوگا میر ضیاء نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں نوجوان ہی وہ طبقہ ہے جو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے

نوجوانوں کے تعاون سے بڑھے بلوچستان اور پڑھے گا بلوچستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریدشمن عناصر ہمارے ہی نوجوانوں کو ورغلالر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔