|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل میری زندگی کا ایک اہم مشن ہے اور اسی مشنری جذبے کے تحت مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفود میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر نصیب اللہ شاہوانی ، شہزادہ کا کڑ ، ملک محمد ایوب شاہوانی سابق ڈی جی ذراعت یار محمد پندرانی ، میر ممتاز جتک ، میر محمد ہاشم سمیت سینکڑوں لوگ شامل تھے

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو بالترتیب پورا کیا جائے گا ان کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد ترقیاتی منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں

جن پر کام کا اغاز جلد ہی ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگ خوشحال ہوں گے

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنا اور ان کی حالت زندگی بہتر بنانا میری ترجیحات میں شامل ہیں اور اسی سلسلے میں ان تمام منصوبوں سمیت دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام نے جن توقعات کا مجھ پر اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔