|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2024

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اہم پیشرفت، بلوچستان کے ضلع چاغی اور پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریباً دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت،

ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے،ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اورآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 29 جون کورحیم یارخان میں گیس کے ذخائرکی نشاندہی کی تھی، اسی طرح ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈتیل وگیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70فیصد ہے،

ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی یہ دریافت ایسٹ بلاک میں لگاتار دوسری اہم کامیابی ہے جبکہ ضلع چاغی میں گیس کی دریافت بھی اس کا سنہری باب ہے، گیس کے یہ ذخائر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریباً دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں پائے گئے ہیں، ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کومضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے،

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کے قیام کے عزم کا ثبوت دیا ہے