|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیرا علی میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہتر طور پر کام کررہی ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں

تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوان تمام امور کا جائزہ لے گی جو بے گناہ لوگ ہیں

انہیں رہا کیا جائے سرفراز بگٹی بہتر طور پر حکومت چلا رہے ہیں ان کے والد غلام قادر مسوری تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا امید ہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کیلئے بہتر طور پر کام کریں گے

بد امنی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا بلوچستان میں بے گناہ آباد کاروں کی قتل کی مذمت بھی ہونی چاہیے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے ) نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نصیر مینگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وقتا فوقتا تحریک چلانے کی دھمکی دی جارہی ہے حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو پانچ سال کا موقع دیا جائے کہ اگر وہ بہتر کام نہ کرسکیں تو اگلے انتخابات میں حکومت انہیں مسترد کرے گی بہتر معیشت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں کہا کہ یقینا یہ مسئلہ حل طلب ہے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن کی سفارشات کے بعد حکومت لاپتہ افراد کے حوالے سے بہتر طور پر اس مسئلہ کو حل کرے گی جو بے گناہ ہے

ان کو رہا اور جو گناہ گار ہے ان کو سزادی جائے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ سرفراز بگٹی اور ان کے کابینہ بہتر طور پر کام کررہے ہیں وزیر اعلی کے والد میر غلام قادر مسوری ایک سچے پاکستانی اور ملک و قوم کیلئے خاطر خواہ خدمات سرانجام دیے اس لیے امید ہے

کہ میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کے محرومیوں کا خاتمہ اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کریں گے بد امنی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بد امنی پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہمیں سیکیورٹی فورسز اور آباد کاروں کے قتل کی بھی مذمت کرنا چاہیے بد امنی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی تعاون کریں تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو