|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2024

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر ریٹائرڈ جج کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوئوں کو ہلاک اور 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے کاسی روڈ گلی نمبر 8میںرہائش پذیر ریٹائر جج کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکوئوں کو ہلاک ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا

پولیس کے مطابق گزشتہ روز 3 ڈاکو ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران شہری نے پولیس کو اطلاع دی

جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو گھیرے میں لے لیا ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال پہنچایا جہاں 2ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے

ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیاگیا جبکہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔