|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔فاطمہ جناح اسپتال کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایک شخص سراج الدین کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال پہنچایا گیا

جہاں اس کے ٹیسٹ کئے گئے اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جس پر اسے مزید علاج معالجے کے لیے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارد میں داخل کرا دیا گیا۔

اسپتال کے مطابق رواں سال 22 افراد کو کانگو وائرس کے باعث داخل کیا گیا، جن میں سے اب تک 5 افراد فوت ہو چکے جبکہ 17 علاج مکمل ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے اور اب بھی ایک شخص زیر علاج ہے۔یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔