|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2024

کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ عدالتی فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست خارج کردی۔

بدھ کو بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ عدالتی فیصلہ سنا دیا جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی نے الیکشن ٹریبونل میں کیس کی پیروی کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کیس کی پیروی کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کی۔