کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خلاف سابقہ وائس چانسلر ایس بی کے کی جانب سے دائر آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ نے خارج کر دی۔
آئینی درخواست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ ، جسٹس شوکت علی رخشانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کی ہے
سماعت میں سرکار کی پیروی ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب اکرم شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،سابقہ وائس چانسلر ساجدہ نورین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت 26 فریقین کے خلاف عدالت عالیہ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔