کوئٹہ : گورنر بلو چستان جعفر خان مندو خیل نے کہا ہے کہ ہم ژو ب شہر کو ایجو کیشن سٹی بنا نے کے خواب کو حقیقت میں بد لنے کے لئے کو شاں ہیں
کیو نکہ مستقبل کا ویژ ن رکھنے اور خد مت خلق کے جذ بے سے سر شار اشخا ص ہی خو ب جا نتے ہیں کہ جہاں تعلیم پر و ان چڑ ھتی ہے وہاں تر قی و تبدیلی کے نئے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے ژوب شہر میں مناسب تعلیمی سہولیات کا فقدان اور موجودہ تعمیرات کی خستہ حالی کا بھی احساس ہے جسکی وجہ سے شہر کے مضافات اور حتی ضلع شیرانی کے لوگ بھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ژوب آنے پر مجبور ہیں۔
یہ بات انہوں نے مولانا مشہود شاہ اخوندزادہ کی قیادت میں جی ٹی اے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرا مشن ہر شہری کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے،
اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کو کیلئے متعلقہ پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں قابل رسائی اسکولز، جدید ترین انفراسٹرکچر اور اساتذہ سمیت دیگر ضروری وسائل اور تعلیمی ماحول پیدا کرنا اولین شرط ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ آئیے ہم سب ملکر ژوب کو ایک ایسے مثالی ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کریں جو تعلیم کو اہمیت دیتا ہے
اور اسے ترجیح دیتا ہے ہماری آنے والی نسلوں کو ترقی کی نئی منازل طے کرنے اور کامیاب زندگی بسر کرنے کیلئے نئی نسل کے ذہنوں کو جدید علمی جہاں بینی سے روشن کرنے ہوں گیاس نیک مقصد کے حصول کیلئے گورنر بلوچستان نے معاشرے کے ہر ذی فہیم اور ذی شعور شخص پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔