|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

کوئٹہ:  پارلیمانی سیکرٹری برائے بین صوبائی رابطہ مینا مجید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

صوبے کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں کا وسیع جال بچھایا جا رہا ہے صوبہ بھر میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں

اور ان ترقیاتی منصوبوں میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ صوبے کا کوئی بھی ضلع ترقی کے اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے جبکہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کو بہتر کرنے کے لئے میرٹ اور شفافیت پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور انداز سے کام کر رہی ہیں

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں کے ساتھ مکمل طور پر انگیج کر رہی ہیاور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی پہلی یوتھ پالیسی کی منظوری دی ہے

جس کے تحت حکومت نوجوانوں کو ریاست سے جوڑنے کی کوشش کرے گی اس کے ساتھ ہی حکومت نے نوجوانوں کے لیے سکل ڈیولپمنٹ کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو نوجوانوں کو فنی تعلیم اور مہارت فراہم کرے گا

اور اس پروگرام کی بدولت بلوچستان کے نوجوان ملک اور بیرون ملک کہیں بھی باآسانی روزگار کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والا شہداء کے بچوں کو سکالرشپ پروگرام ایک ایسا منفرد پروگرام ہے

جو آج سے قبل کسی بھی صوبائی حکومت نے شروع نہیں کیا اور اس کا سہرا بھی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو جاتا ہے

جنہوں نے اس احسن قدم کو ایک عملی شکل دی صوبائی حکومت نے اپنے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اس خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے

جس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تمام بلوچستانی ایک اجتماعی سوچ اور لگن کے ساتھ صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے

حکومت کے عوام دوست اقدامات کو مکمل تعاون فراہم کرے تاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی ترقی کے اس سفر میں پیچھے نہ رہے۔