|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

مستونگ : محکمہ آبپاشی کے زیر تحت ضلع مستونگ ،نوشکی ،چاغی،خاران ،واشک میں تعمیر کردہ ڈیمز میں حالیہ بارشوں سے وافر مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے میں کامیاب رہے۔تمام ڈیمز محفوظ ہیں اور ان میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

ان ڈیمز کی نگرانی محکمہ کی انجینئرز دن رات کر رہے ہیںاور تاحال کسی بھی ڈیم کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ آبپاشی کے ایس ای مستونگ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ مزید انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مستونگ میں آماچ ڈیم ،کھنگڑڈیم،قمر ڈیم ، کنڈ عمرانی ڈیم ،کھڈ کوچہ ڈیم ،اسپلنجی ڈیم ، تنگ اسپلنجی ڈیم، کانک ڈیم ،چلتن ڈیم، توریکلان ڈیم، شاہو کستہ ڈیم ، کانگ انجیری ڈیم ، تھل ڈیم ،کانگ میں سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کیا گیا ہے ۔

اس کے ساتھ نوشکی و چاغی ،خاران اور واشک کے ڈیمز جن میں پلیان ڈیم ، گلنگور ڈیم ، خیصار ڈیم ، باغی ڈیم ،گندھاری ڈیم ، انجیری ڈیم ، اژوھاخول، پاتنک ڈیم ، ہفتینڈیم ، چھک کھلی ڈیم ، سوتھہ گان ڈیم، جاشی ڈیم ۔جبکہ خاران میں اس سال ان ڈیمز میں تقریباتاحال 25000ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کیا جاچکا ہے اس سے مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور اس سے زیر زمین پانی کی سطح کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد ملے گااور زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہو ئینگے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئینگے۔

محکمہ آبپاشی کے وزیر جناب محمد صادق عمرانی اور سیکرٹری حافظ عبدالماجد کے ہدایات پر تعمیر کردہ ڈیمز کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور محکمہ کے عملہ الرٹ ہے ۔ محکمہ کے انجینئر زوعملہ جو کہ مستونگ ، نوشکی ، خاران ،چاغی میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کو محکمہ آبپاشی قدر کی نگاہ سے دیکتھی ہے آخر میںعوام سے اپیل ہے کہ وہ ہرگز ذخیرہ شدہ پانی میں داخل ہونے سے گریز کریں اس لئے پانی کی گہرائی زیادہ اور دلدل بھی بنا ہوا ہے جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔