|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صوبے کے 10سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے والے ہسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب، پنجگور اور کوہلو پشین، خضدار اور ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی شامل ہیں۔

قلات اور لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان نے دو ٹرما سینٹرز کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا مراسلہ جاری کیا ہے ۔

مراسلے کے مطابق ٹراما سینٹر ژوب اور ٹراما سینیٹر خضدار کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں جائیں گے۔