جعفرآباد: جعفرآباد کے علاقے سے گزرنے والی مین ٹیمپل ڈرین میں لگنے والے شگاف کو آب کلانی مٹیریل سمیت دیگر مٹی سے پر کردیا گیا
ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ نے شگاف کو پر کرنے کے تمام عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں کام کو پایا تکمیل تک پہنچایا گزشتہ روز صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد نے بھی سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل کے ہمراہ شگاف کا جائزہ لیا تھا
جن کے احکامات کی روشنی میں آج شگاف کو مکمل طور پر پر کر دیا گیا اس عمل میں محکمے کہ ملازمین سمیت دیگر افراد کے ہمراہ مشینری کے ذریعے کام کروایا گیا اور مختلف جگہوں سے مٹی لا کر آب کلانی مٹیریل کے ساتھ شگاف کو پر کر دیا گیا ھے
اس موقع پر سب ڈویڑن افیسر نصیب اللہ کھوسہ بھی موجود تھے ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ نے کہا کہ ٹیمپل ڈرین میں لگنے والے شگاف کو انتھک محنت کے بعد بند کر دیا گیا ہے
اس کے علاوہ بھی ہمارے ملازمین مختلف مقامات پر مشینری کے ہمراہ تعینات ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے متحرک ہیں جس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے
ہمارا مقصد لوگوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنا ہے ان شاء اللہ ان مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا سیلابی صورتحال سمیت دیگر امور پر ہماری گہری نظر مرکوز ہے ان شاء اللہ عوام کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔