صحبت پور: کنرانی محلہ صحبت پور کے سیلاب متاثرین کا گھروں سے سیلابی پانی نہ نکالنے اور ریلیف نہ ملنے پر کونسلر جمل خان کنرانی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیاگیا۔
تفصیلات کیمطابق حالیہ مون سون بارشوں سے تین ہفتے قبل صحبت پور کے سٹی سیم نالے میں کنرانی محلہ کیسامنے سے دو مرتبہ شگاف لگنے سے کنرانی محلہ بری طرح سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا۔لوگوں کے گھروں میں پانی آنے سے لوگ بے گھر ہوگئے اور کئی مکان منہدم ہوگئے۔مگر تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل تاحال کنرانی محلہ سے سیلابی پانی نہ نکال سکی۔
زیادہ عرصہ پانی جمع ہونے سے پانی بدبو دار ہوگیا۔اور اس سیلابی پانی میں مختلف قسم کے سانپ و کیڑے مکوڑے موجود ہیں اسی پانی کی وجہ سے بچوں کو سکول آنے جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
اور بچوں سمیت دیگرافراد بھی مختلف وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں اور جلد کی بیماریاں عام ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امداد کے نام پر ہم مذاق کررہاہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرکے انہیں پابند بنایا جائے کہ وہ ہمارے گھروں سے سیلابی پانی فوری پر نکالیں تاکہ ہم بچوں سمیت اپنے گھروں میں آباد ہوسکیں اور ہمیں دیگر امدادی سامان فراہم کیاجائے تاکہ ہم اپنے زندگی کا گزرسفرکرسکیں۔