|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

ڈیرہ مرادجمالی:  پیپلز پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں رہائش گاہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر پیپلز کے ڈویڑنل صدر میر بلال خان عمرانی بھی موجود تھے استحکام پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

ملک میں جلسے جلوسوں کی مکمل آزادی ہے البتہ عالمی اور ہندوستان کی خواہشات پر نہیں کرنے دیں گے ظاہر ہے ایسے ایجنڈے پر عمران خان کو اجازت نہیں دینی چاہیے ملک کر ملک وقوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہوگا بلوچستان میں 90 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے بلوچستان میں 17 فیصد بجلی کے بلوں کی ادائیگی ہوتی ہے

90 فیصد بجلی چوری یا پھر بل نہیں دیتے ہیں پھر بھی بلوچستان میں بجلی کی سپلائی چل رہی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بجلی سبسڈی کیلیئے وفاق سے بات چیت کریں گے پنجاب اور سندھ میں90۔ 80 فیصد بجلی کے بلوں کی ادائیگی ہوتی ہے ریلیف دینا چاہیے اور کہاکہ کچے کے علاقے میں بارہ پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے اس حوالے سے وزیر داخلہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں ڈیرہ بگٹی سے آنے والے تین ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے سے نہری نظام میں 52 شگاف لگے ہیں

محکمہ آبپاشی کی بہترین حکمت عملی سے نصیرآباد اوستہ محمد جعفرآباد صحبت پور میں بارشوں سے تکالیف ضروری ہوئی ہیں مگر انسانی نقصان نہیں ہوا ہے مزید کہاکہ ماضی میں پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال سمیت ذیلی شاخوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے نہری نظام بد حالی کا شکار ہے اب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی قیادت میں نہری نظام کو بہتر کرکے زرعی انقلاب لائیں گے۔