|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2024

کوئٹہ : ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو خط میں کہا گیا ہے کہ

موجودہ بین الاقوامی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ اور پاکستان میں ایم پوکس کے دو کیسزسامنے آنے کے بعد ضروری ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ میں احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے ضروری اشیا، جس میں ماسک، دستانے، گوگلز،ہینڈ سینیٹائیزرز، ہینڈ واش، اور جراثیم کش ادویات فراہم کی جائیں۔

بین الاقوامی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے تناظر میں، اور پاکستان میں ایم پوکس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے سیکرٹری صحت، حکومت بلوچستان کو، صوبائی پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کو صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں تقویت دینے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں لیبارٹری کو ضلع نوشکی، گوادر، تربت، چمن،اور نصیرآباد میں بھی قائم کیا جائے تا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو اور وائرس کی تشخیص ممکن ہو سکے۔