بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہوگیا اور ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔
مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔
بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ٓاسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ڈھاڈر پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کےمقام پر ملی ہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔