کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں بسوں/گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر شہید کرنے والے دردناک سانحے اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے
کم ہے جن کو ہماری سکیورٹی فورسز نے بڑی حد تک ناکام بنایا۔ میں یہاں یہ بات واضع کرنا چاہتا ہوں کہ یہ تعصب دینا بالکل غلط ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو پنجاب کے لوگوں سے نفرت ہے۔
دراصل دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتا۔
یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔