|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان میں آج 27سے 30اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا م دبا مغربی بنگال پر موجود ہے جو کہ اگلے دو روز کے دوران مغرب کی جانب بڑھے گا

اور 27 اگست کو ملک کے جنوبی علاقوں میں پہنچنے کا امکان جس کی وجہ سے 27 اگست (رات) سے طاقتور مون سون ہوائیں ملک(خصوصا جنوبی علاقوں )میں داخل ہونگی جس کے باعث بلوچستان میں 27 اگست سے 30 اگست کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، لورالائی، مستونگ، بولان، جھل مگسی، کیچ، پنجگور، گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑہ میں تیز ہواں ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے

اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہاہفتہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں ژوب، بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے