|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ :  سابق چیئرمین سینیٹ رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، انہوں نے جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔