|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے موسی خیل اور بولان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے

بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ایک غیر انسانی فعل ہے جس کی شدید مذمت ضروری ہے انہوں نے کہا حکومت تمام تخریب کار عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث تمام دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے جائے گا

صوبائی وزیر نے جانبحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔