کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا اور املاک کو نذر آتش کرنا غیر انسانی فعل ہے
موسیٰ خیل اور بولان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی
اور بلوچستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی صوبائی وزیر نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔