|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2024

پنجگور:  پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور جاوید کمپلکس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردیا

جس سے سجاد ولد محمد علی نامی شخص جان بحق عرفان ولد غلام رسول زخمی ہوگیا دونوں افراد کا تعلق پنجگور کے علاقے سروان ہے

جبکہ ایک اور واقعہ میں پسکول ندی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساجد ولد اکبر اور عبدالوہاب کو زخمی کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا دو واقعات کے محرکات معلوم نہ ہوسکے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *