|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 44 کا اجلاس، دو اور تین ستمبر کے جلسوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 44 کے یونٹ سیکرٹری، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور کونسلران، سینیئر اراکین کا مشترکہ اجلاس زیرِ صدارت ضلعی صدر و مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری کے کلی غریب آباد میں پارٹی کے مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری احمد نواز بلوچ کے رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ تھے جب کہ اعزازی مہمانان بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ،مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ تھے۔

سٹیج کے فرائض رضا جان شاہی زئی نے سر انجام دئیے۔اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا دو اور تین ستمبر کو راہشون سردار عطااللہ مینگل کے برسی کے مناسبت سے بی ایس او و بی این پی کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ، احمد نواز بلوچ، موسی بلوچ، صمند بلوچ،غلام نبی مری، چیئرمین واحد بلوچ، چیئرمین جاوید بلوچ، بیبرگ واحد بلوچ،ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، حاجی وحید لہڑی، میر شیر احمد بنگلزئی، حاجی عالمگیر مینگل،ماسٹر عبدالحلیم بے تاب، ملک عبدالحی دہوار، مولانا محمد عیسی بنگلزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہشون سردار عطااللہ مینگل بلوچ قومی تحریک کے سب سے بلند و روشن مینار تھے۔

جنہوں اپنی پوری زندگی بلوچ و دیگر محکوم اقوام کی قومی تحریکوں کو مستحکم کرنے میں گزار دی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ دو ستمبر کو راہشون سردارعطااللہ مینگل کی تیسری برسی کے مناسب سے میٹرو پولیٹین گرانڈ میں بی این پی کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے

جب کہ تین ستمبر کو بی ایس او کی جانب سے پولی ٹیکنیک کالج سریاب میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حلقہ پی بی 44 سمیت کوئٹہ بھر کے عوام. سے اپیل ہے کہ ان دونوں جلسوں کو کامیاب بناکر راہشون سردار عطااللہ مینگل کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔