|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2024

مستونگ: مستونگ میں قومی شاہراہ پرایک مرتبہ پھرمسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کردی گئی لیویز حکام کے مطابق منگل کی رات مستونگ کے علاقے بدرنگ ،

کھڈ کوچہ سمیت تین مقامات پرمسلح افراد کی قومی شاہراہ پر موجودگی اورگاڑیوں کو روک کر چیکنگ کرنے کی اطلاع ملی جس پرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا

سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرآمدورفت کو بند کردیاجبکہ مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میںبھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم رات گئے تک حکومت بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کاموقف سامنے نہیں آسکا۔

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے بدرننگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق منگل کی رات مستونگ کے علاقے بدرنگ میں مسلح افراد نے بدرنگ تھانے پر قبضے کی کوشش کی لیویزاور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق واعاہ کے بعد علاقے اورقومی شاہراہ پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور شاہرہ پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *