|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2024

اسلام آ با د /کوئٹہ :  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

غریب مزدوروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنا بلوچستان کے روایات کو مسخ کرنے کے مترادف ہے اس طرح کے واقعات کی ہوصلہ شکنی کرنا وقت کی ضرورت ہے کسی بے گناہ مزدور نائی کے قتل کی بلوچی روایات اجازت نہیں دیتے ہیں۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گزشتہ روز موسی خیل و دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات کیلئے دعا? مغفرت سو گوار خاندانوں سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *