|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان میں کشیدہ صورتحال پرپیپلزپارٹی کے رکن قو می اسمبلی نوابز ادہ میر جما ل خان رئیسانی نے تشو یش کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ سیا سی قو توں کی کمز وری بلو چستان اور پا کستان کے لئے خطر ے کی گھنٹی ہے کالعد م تنظیموں میں نو جو انوں کی ریکروٹمنٹ پرمتعددبارخبردارکرچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تجاویزپرسنجیدگی سے عمل کیاجاتاتوآج یہ دن نہیں دیکھتے،پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی نے خبردارکیاکہ بلوچستان کے مو جودہ حالات ہمیں چوکنارہنے کاسبق دے رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ نوجوانوں کودہشتگردوں کاکھلونابننے سیروکنے کے لئے فوری اقدامات اورحکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ب

لوچستان کی یوتھ کودہشتگردوں کاہتھیاربننے کے بجائے پاکستان کامستقبل بناناہوگا، نوجوانوں کوتعلیم،کھیل کے ساتھ ساتھ فکری طورپربھی مضبوط کرناہوگا، فکری طورپربھی مضبوط نوجوان ہی مستحکم پاکستان کی بنیادبن سکتاہے،

ہمیں اپنے نوجوانوں کوسیاسی اورمعاشی طورپرمضبوط بنانے کا پروگرام دیناہوگا، ہمیں دشمن پرنظررکھنے کے ساتھ اپنے نوجوانوں کی تربیت بھی کرنی ہوگی،دشمن سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپرنوجوانوں کوپاکستان کیخلاف اکسارہاہے۔