کوئٹہ : انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، چیئرمین حاجی فاروق شاھوانی، سرپرست اعلی حاجی اسلم ترین، نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، سید آمردین آغا، طاھر خان جدون، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبیر لہڑی، سید غنی آغا، فیض افغان، ولی محمد ترین، اقبال خان کاکڑ، حاجی داود خلجی، سردار اختر محمد خلجی، دانش بلوچ، اسد خان ترین، حاجی عابد اچکزئی، حاجی محمد عیسی ترین و دیگر عہدیداروں نے تاریخی ھڑتال کرنے پر صوبہ کی تاجروں کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا ھے کہ شٹرڈان ھڑتال نے یہ ثابت کردیا کہ ھم کسی قیمت پر فارم 47 کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے
وہ مزید تاجر برادری کا استحصال کریں اور انہیں لوٹنے کے نت نئے ڈرامے بنائیں انھوں نے کہا نام نہاد حکومت تاجر برادری ٹیکسز لگانے سے پہلے اپنی شاخرچیوں میں لائیں وزرا اور آفیسران کو دئیے جانے والے مفت پیٹرول اور بجلی بند کی جائے یہ کہاں کا قانوں اور انصاف ھے کہ امیروں کو مفت پیٹرول اور بجلی مہیا ھو جبکہ تاجر برادری اور غریبوں پر ٹیکس لاگو کیا جائے یہ ڈرامے اب مزید برداشت نہیں کئے جا سکتے انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تمام بحرانوں کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہیں جو اپنی فائدے کے لئے نااھل لوگوں کو حکمران بناتے ہیں
اور عوام پر مسلط کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ھم انجمن تاجران موسی خیل کے صدر حاجی حبیب اللہ موسی خیل، انجمن تاجران ھرنائی کے صدر فاضل خان ترین، انجمن تاجران بارکان کے صدر میر فریداللہ کھیتران، انجمن تاجران سنجاوی کے صدر ملک امین خان دمڑ، انجمن تاجران دکی کے صدر سردار حبیب الرحمن ترین، بلوچ خان لونی، فضل الرحمان ترین، ڈاکٹر بہادر خان ترین، انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ کے صدر رحمت خان سلیمانخیل، مولوی شمس الدین کاکڑ، انجمن تاجران سبی کے صدور حاجی طارق خان بنگلزئی، میر منظور مری، عبدالرحمان بگٹی، انجمن تاجران ڈیرہ مراد کے صدر حاجی عمر بنگلزئی، چیرمین ڈاکٹر شاہنواز، انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر عبدالجبار تنیو، انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار کے صدر میر شمن عمرانی، انجمن تاجران نوشکی کے صدر سعید احمد بلوچ، انجمن تاجران دالبندین کے حاجی آغا محمد محمد حسنی، انجمن تاجران تفتان کے صدر حاجی آمان اللہ محمد حسنی، انجمن تاجران حب چوکی کے صدر میر ملک بنگلزئی، انجمن تاجران پشین کے صدر دولت خان ترین، جنرل سیکرٹری ملک صادق خان کاکڑ، انجمن تاجران چمن کے صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی، چیرمین اسلم خان اچکزئی سمت صوبہ بھر کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں
جنہوں نے تاریخی ھڑتال کرکے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا کہ ھم ایک جسم کے مانند ہیں ھم کسی قیمت پر تاجروں کی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ ھم صوبہ بھر میں تاریخی ھڑتال کرنے پر صوبہ بھر کے تمام یونٹوں کا تہہ مشکور و ممنون ہیں۔پر سمجھوتہ نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ ھم صوبہ بھر میں تاریخی ھڑتال کرنے پر صوبہ بھر کے تمام یونٹوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔