|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2024

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ مکُران میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے احتجاج اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

مکران میڈیکل کالج جو کہ کافی عرصے سے انتطامی مسائل میں گھر چکا ہے جس سے طالبعلموں کے تعلیمی کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے اور دن بدن طالبعلموں کے تعلیمی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

میڈیکل کالج میں جاری طلباء کا اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبعلموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *