|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2024

حب: حب ڈیم کے مینجمنٹ ایریا میں جاری بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حب ڈیم کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ لیویز کنٹرول روم قائم کردیا ہے

ڈپٹی کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ کا کہنا ہیکہ حب ڈیم کی صورتحال کو مانیٹرنگ کیلئے مئوثر اقدامات کئے جارہے ہیں سندھ اور بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیم کے ذخیرہ آب کی سطح میں اضافے کی وجہ بلوچستان کے ضلع حب اور خضدار کے پہاڑی علاقوں وڈیم کے کیچمنٹ علاقوں میں شدید بارشیں ہیں

ڈی سی حب نے ڈیم سے ملحقہ حب ندی کنارے آباد لوگوں کو خبردارکرتے یوئے کہا ہیکہ وہ احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کر لیں ڈی سی حب نے مجکمہ۔مائنز منرل ڈیپارٹمنٹ کو یدایت کی ہے کہ محکمہ مائنزاینڈمنرل ندی میں کریش پلانٹ مالکان کو اپنی مشینری نکالنے کا پابند کریں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ واپڈا حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیم کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت آبی وسائل، واپڈا اور حب انتظامیہ کی نگرانی میں اسپیل وے کے ذریعے اضافی پانی چھوڑا جائے گا آیگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال عبدالجبارزہری نے ہینڈآئوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیکہ کسی بھی وقت اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔

حب ندی کے اطراف میں رہنے والے محتاط رہیں ڈیم بھرنے میں ایک فٹ رہ گیا ہے آیگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال حب نے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ میں کہا کہ شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح. 338فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، ڈیم کی گنجائش 339 فٹ ہیعوام الناس احتیاطی تدابیر اپنائں حب ندی کے اندر جانے کی کوشش نہ کریں اسپیل وے سے سیلابی پانی اخراج کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو۔