|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے گلگت بلتستان میں ہونے والی یوتھ کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا،

پاکستان کے نوجوان چاہے وہ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں ان میں وطن سے محبت اور ہمیشہ ہی ملک کیلئے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ نظر آتا ہے۔

میں بطور نوجوان پورے پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہوں اور نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ مستقبل میں بلوچستان اور گلگت بلتستان دونوں ایکساتھ مل کر نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرتے نظر آئیں گے۔ انشاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *