حب: حب میں ایس ایچ او چوری میں ملوث نکلا ایس پی حب نے لاک اپ کردیا. اس سلسلے میں ایس پی حب محمد معروف نے بتایا کہ گذشتہ روز حب کے ایک نجی فیکٹری میں اسکریپ چوری میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا
کہ ہم ایس ایچ او ہائیٹ محمدعلی سولنگی کو حصہ دیتے تھے وہ بھی ہمارے ساتھ ہے جس پر ڈی ایس پی حب سرکل امام بلوچ نے تفتیش شروع کیا تھا پھر ہفتے کے روز ایس پی حب محمد معروف عثمان نے ہائیٹ تھانے کے ایس ایچ او محمدعلی سولنگی کو چوروں کے ساتھ مبینہ طور ملنے کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے میں لاک اپ کرکے مزید تفتیش شروع کردیا۔