|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے آئین اور منشور کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ،

وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کے دفاتر کے پارٹی کے جیالوں کیلئے دروازے کھلے ہیں اگر وزراء نے پارٹی کے جیالوں کو نظرانداز کیا تو مجبوراً دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

یہ بات انہوں نے قلات ڈویژن، و ضلعی عہدیداران اور ذیلی ونگز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میںصوبائی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثنائاللہ جتک،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند،عبدالوارث ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ریکارڈ سیکرٹری درمحمدہزارہ ،سیکرٹری اطلاعات قاسم خان اچکزئی،فنانس سیکرٹری ملک عبدالمجید کاکڑ،آفس سیکرٹری اختر بلوچ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، انجینئر علی احمد، جہانگیر بلوچ،اکرم گل نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس سے قاسم اچکزئی ، قاسم علیزئی ، الہیٰ بخش ، مرتضیٰ لہڑی ،فضل الرحمن،سردار زادہ نعیم دہوار ،محراب خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس سے قلات ڈویژن کے سینئر نائب صدر میر الہی بخش عمرانی، نائب صدر میر مرتضیٰ لہڑی، سوراب کے جنرل سیکرٹری میر رسول بخش، جنرل سیکرٹری مستونگ عبد الرسول بنگلزئی، قلات کے صدر سردازہ نعیم دہوار، ضلع قلات کے انفارمیشن سیکرٹری فضل الرحمان، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر قاسم علیزئی، ، انجینئرنگ ونگ کے صدر انجینئر علی احمد موسانی، پی ایس ایف قلات ڈویڑن کے آرگنائزر ڈاکٹر عاصم علیزئی، یوتھ ونگ کے ڈویڑن صدر قاضی افضل، خواتین ونگ کے ڈویڑن صدر رابعہ خواجہ خیل نے خطاب کیا. اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹریز میر ثناء اللہ جتک، غلام محی الدین رنگ، عبدلوارث محمود اچکزئی، فنانس سیکریٹری سیٹھ ملک حمید کاکڑ ، ریکارڈ سیکریٹری در محمد ہزارہ، آفس سیکریٹری اختر بلوچ،صوبائی صدر لیبر بیورو کے صدر شاجہان گجر، یوتھ کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک حنیف کاکڑ، اقلیتی ونگ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اکرم گل، انجینئریر فورم کے صدر علی احمد موسانی، پی ایس ایف کے صدر جہانگیز بلوچ، لیبر برو کے سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو،قلات ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبدالسلیم، سیکریٹری اطلاعات فضل الرحمن رحمانی، ضلع آواران کے سیکریٹری اطلاعات عبدالمجید ایڈوکیٹ، ضلع سہراب جنرل سیکریٹری میر روسول بخش،پیپلز یوتھ قلات ڈویژن قاضی محمد افضل، نائب صدر میر سعد اللہ مینگل، میڈیا کوآرڈینیٹر شکیل سارنگزئی، ضلعی سپورٹس ونگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سلیم رضا، یوتھ کے صدر قاری غلام مصطفی نچاری، عمران خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری یوتھ، انجنئرنگ ونگ قلات ڈیڑن کے صدر فیصل علزئی، زین العابدین جنرل سیکریٹری یوتھ، محمد ایوب عباسی نائب صدر مستونگ، میر شایان شاہوانی، سیکریٹری اطلاعات پی ایس ایف مستونگ، ڈاکٹر عاصم علزئی، آرگنائیرز پی ایس ایف قلات ڈویڑن، نعمان، ظہر الطاف رند پی ایس ایف صدر ضلع مستونگ، محمد غلام باروزئی ریکارڈ سیکریٹری مستونگ، محمد عمر ڈپٹی جنرل سیکریٹری مستونگ، خواتین ونگ قلات ڈویڑن کے صدر رابعہ ملک خواجہ خیل، ضلعی جنرل سیکریٹری لال مہ لیبر برو کے سیکریٹری اطلاعات قلات ڈویڑن سلطان گولڈن، حاجی معراب خان ممبر صوبائی ایگزیکٹیوں کمیٹی ممبرز قاسم علزئی، مہراب خان، ملک شہزاد شاہوانی و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی قلات ڈویڑن، اور اضلاع کے تنظیمی صورتحال پر تفصیلی کیا گیا

جس میں ڈویڑن اور ضلعی عہدیداران، اور ونگز نے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔روزی خان کاکڑ نے کہا کہ آج قلات ڈویڑن کے عہدیداروں کے اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے اچھی تجاویز دیں ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے عام اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیاب کرانے کی بجائے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب کرانے اورانہیں ووٹ دینے والے چند عناصر اب صوبے میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہم ایسے عناصر کو بتادینا چاہتے ہیں آمر جنرل ضیاء￿ الحق اور آمرجنرل پرویز مشرف پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کرسکتے

تو یہ پیپلز پارٹی کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جیالوں کی دن رات کی محنت کے بعد بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت قائم ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے میںنوکریوں کی خالی اسامیوں پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی جبکہ وزیراعلیٰ اور پارٹی کے وزراء￿ کے دروازے جیالوں کیلئے کھلے ہیں

اگر کسی وزیر نے پارٹی کے جیالے کو نظرانداز کیا تو مجبور ہوکر اس صوبائی وزیر کے خلاف دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی تنظیم نے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کے خلاف کام کرنے والوں کی رکنیت معطل کی ہے اگر پارٹی نے ایسے عناصر کو دوبارہ کارکنوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو پارٹی کے جیالے کارکن سخت مزاحمت کریں گے۔