|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام قومی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے برسی کی جلسے تیاریوں کی سلسلے میں خلق قمبرانی پارٹی کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر محبوب قمبرانی کے رہائش گاہ میں کارنر میٹنگ زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کے ممبر ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ مرکری ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ تھے

کارنر میٹنگ سے ساجد ترین ایڈووکیٹ موسی بلوچ احمد نواز بلوچ میر عبدالروف مینگل واجہ ثناء بلوچ حاجی باسط لہڑی ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی پرنس رزاق بلوچ حاجی عبدالرؤف قمبرانی میر ناصر قمبرانی بابا حاجی خالد قمبرانی رضا جان شاہی زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 2 ستمبر سہ پہر 3 بجے میٹرو پولیٹن کارپوریشن گروانڈ میں جلسے اور بی ایس او کے زیر اہتمام 3 ستمبر 11 بجے پولی ٹیکنیک کالج میں جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے

مختلف کمیٹیاں بنائی گے اور دوستوں کع زمہ داریاں دی گئی کہ قمبرانی سے تلعق رکھنے والے دوست اور یونٹ اپنے علاقائی جلوسوں کی صورت میں دوپہر 2 بجے زیارت کے مقام پر جمع ہونگے اور وہاں سے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ کی طرف جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت گھمبیر دور سے گزر رہا ہے

صوبے میں صورتحال مخدوش ہے آج کے جلسے میں سیاسی رہنما ، سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت اور خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا موقف سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ موجودہ سیاسی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور آنے والے دنوں کی سیاسی سمت خا تعین کریگا۔ جلسے میں عوام بھر پور انداز میں شرکت کر کے اپنے سیاسی اور جمہوری ذی شعور ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا کے ممبر اسد سفیر شاہوانی حاجی وحید لہڑی بابا حاجی خالد قمبرانی میر بہاول مینگل ظہور بلوچ حسام بلوچ میر وائس مینگل یاسر بلوچ میر حیات خان مینگل سجاد قمبرانی ملک شارین لہڑی میر الطاف لہڑی اور دیگر موجود تھے