کوئٹہ : صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع کا جمعیت طلبا اسلام کے نئے کنوینئر سے لاہور مینار پاکستان میں ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ نوجوانوں کو فکری انتشار سے بچائے رکھا ہے
ہم نہ صرف اپنے نوجوان طبقے کو ملک کی اہم اثاثہ سمجھتے ہیں بلکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ انکو روشن راستے کی طرف رہنمائی کی ہیں انہیں تاریک راہوں کی مسافر بننے سے بچایا ہیں یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ ہمارااکثریت طبقہ بیروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں ہم نے ہمیشہ ان نوجوانوں کی روزگار کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا ہے ملک میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال بھی ان نوجوانوں کی ملکی سیاست اور باقی نماہندہ فورمز پر انکی محرومی کی وجہ سے ہے آج دنیا کی اکثریت ممالک ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں اس میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے لیکن وطن عزیز میں ان کیلئے کوئی خاطر خوا کام نہیں کیا گیا ہے
یوتھ پالیسی بھی ہمیشہ اعلانات تک محدود رہی ہیں پاکستان کی تشکیل میں ان نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے لہذا نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی ان کیلئے تمام سطح پر روزگار کے مواقع کی فراہمی یقنی بنانا حکومت کی زمہ داری ہے
انھوں نے اس بات پر زور دی کہ ختم نبوت کے عظیم فتح کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس می تمام نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ ختم نبوت کا مسئلہ ہم سب کا اایمانی فریضہ ہے
کہ اس کیلئے کھڑے رہے انھوں نے مزید کہاہے کہ جمعیت علما اسلام کے تمام اضلاع کے انصار اسلام اس عظیم کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے تیار رہیں اس سلسلے میں ضلعی جماعت کا سرکلر کت زریعے باقاعدہ مطلع بھی کیا ہے
انھوں نے کہاں کہ بلوچستان کی جماعت لاہور مینار پاکستان کیلئے بہت بڑا قافلہ لے جا رہاہے اس سلسلے میں ہماری تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور تمام اضلاع کے نمائندے ختم نبوت کے اہم فیصلے کی گولڈن جوبلی کے کانفرنس کیلئے مصروف عمل ہے۔