کوئٹہ:سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کریں،چمن کودرپیش بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن کے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہا
کہ ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نوجوانوں کا علاقے کے مسائل سے متعلق آگاہی خوش آئند ہے کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،صحت،تعلیم،پینے کا صاف پانی اور منشیات کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کی جانب سے تعاون ضروری ہے،
چمن کی آبادی زیادہ ہے اور یہاں کے نوجوانوں کے پاس وسائل محدود ہے البتہ محدود وسائل میں نوجوانوں کا اپنا ذریعہ معاش بنانا خوش آئند ہے،چمن میں امن وامان کی صورتحال،تعلیم،صحت اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال جیسے مسائل کیلئے بھرپور کرداراور ان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،
بحیثیت نمائندہ حلقہ انتخاب میری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کروں عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کو مثبت استعمال کرے،چمن کودرپیش بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،امن وامان کی بہتری کیلئے لیویز فورس کو مستحکم کیاجارہاہے منشیات کے خاتمے کیلئے علما اور نوجوانوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔