|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2024

نوشکی: بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن کی ترقی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر سردار محمد عمر گورگیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا ریکوڈک پروجیکٹ میں رخشان ڈویژن کے امیدواروں کو ملازمتوں کے حصول میں ترجیح دینگے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے باڈر ٹریڈ کو فروغ دینے اور گزنلی زیرو پوائنٹ کو فعال بنانے کے لیے کوشاں ہے

گزنلی ذیرو پوائنٹ سے جہاں پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہونگے دوسری جانب بیروزگاری کے خاتمے کے لیے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ملازمتوں میں رخشان ڈویژن کے کوٹہ کے لیے بھی حکام بالا سے ملاقات کرکے صورت حال سے آگاہ کرینگے

انہوں نے نوشکی گیس پلانٹ میں گیس کے کوٹہ میں اضافہ کے لیے وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات کرکے ضروریات کے مطابق گیس کوٹہ میں اضافہ کرینگے صارفین کو گیس کنکشن کے حصول کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کرینگے.